Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خواجہ سعد رفیق نے فواد چودھری فواد حسین کو 5 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

خواجہ سعد رفیق نے فواد چودھری فواد حسین کو 5 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
February 25, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رہنما پی ٹی آئی چودھری فواد حسین کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص کو حق نہیں کہ قانونی وجہ کے بغیر کسی کے بارے ہتک آمیز بیانات دے  ۔

وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی  کا مالک قرار دینے اور بھائی کو آشیانہ اقبال کا 14 ارب کا ٹھیکہ دلوانے ، کرپشن کےالزام لگانے پر فوادچودھری کونوٹس بھجوایا۔

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین ہر شخص کو اپنی ساکھ کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے ، کسی شخص کو حق نہیں کہ قانونی وجہ کے بغیر کسی کے بارے ہتک آمیز بیانات دے۔

وفاقی وزیرریلوے نے فواد چوہدری سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیاہے۔