خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع
لاہور ( 92 نیوز ) پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی ۔
خواجہ سلمان رفیق کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے احتساب عدالت پیش کیا گیا ، جبکہ سعد رفیق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہ ہوئے ۔
احتساب عدالت نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع دیتے ہوئے 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دےدیا ۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس مکمل ہے ،چیئرمین نیب کو منظوری کیلئے بھجوادیا ہے۔