Friday, February 23, 2024

خواجہ سعدرفیق کی اراضی کے لین دین میں شبہات پائے جاتے ہیں،ڈی جی نیب

خواجہ سعدرفیق کی اراضی کے لین دین میں شبہات پائے جاتے ہیں،ڈی جی نیب
April 18, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ ہے خواجہ سعد رفیق کی اراضی کےلین دین میں شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے بڑا انکشاف  کیا ، میڈیا سے بات کرتے  ہوئے کہا کہ خواجہ برادران کے خلاف  جاری انکوائری میں آئندہ چند روز میں بڑے انکشافات متوقع ہیں۔ یہی نہیں ڈی جی نیب لاہور نے دوٹوک الفاظ میں کہا خواجہ سعد رفیق کی اراضی کے لین دین میں شکوک و شبہات ہیں ،ٹی وی پر مت للکاریں ثبوت پیش کریں ۔ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے حوالے سے بھی  اہم انکشاف کیا اور کہا کہ موصوف پیراگان کے معاملات میں براہ راست ملوث رہے  ، احد چیمہ کے اہلخانہ کے بینک اکائونٹس میں چند روز میں غیر معمولی اضافہ ہوا  ۔ قائدین کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت کے وزرا کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے  ، واضح رہے کہ نیب خواجہ برادران کے خلاف انکوائری کر رہا ہے  جس میں بڑی پیشرفت متوقع ہے ۔