خواجہ سرا شناختی کارڈ نوٹس کیس،چیف جسٹس نے کمیٹی بنا دی
لاہور ( 92 نیوز) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں خواجہ سرا شناختی کارڈ از کود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ کےاجراکے حوالے سے 15 یوم میں شناختی کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے فوری طور پر سفارشات طلب کرلیں۔
سپریم کورٹ نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے کمیٹی قائم کر کے تین ہفتے میں سفارشات طلب کرلیں ، عدالت نے سات دن میں شناختی کارڈ بنانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سرا معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ریاست کام کرتی ہے یا نہیں لیکن عدلیہ جو کر سکی، اس پر عمل کرائیں گے ۔
سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئےچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ ون ونڈو طریقے سے بننے چاہئیں،
سپریم کورٹ تمام اقدامات خود مانیٹر اور میں خود سپر وائز کروں گا۔
عدالت نےخواجہ سراؤں کوشناختی کارڈز کی فراہمی کے لئے قائم کمیٹی سے سفارشات طلب کرلیں، چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ بتایا جائے کہ خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے کیا اقدامات کیے جائیں ، خواجہ سراؤں کیلئے ایسا نظام بنائیں گے کہ انکا حق انکی دہلیز پر ملے ۔
کیس کی سماعت کے موقع پر خواجہ سراوں کی بڑی تعداد سپریم کورٹ رجسٹری پہنچی اورکہا آج ہمارے لیے تاریخی دن ہے۔