Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خواجہ سراء انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں ، سندھ ہائیکورٹ

خواجہ سراء انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں ، سندھ ہائیکورٹ
March 1, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ ہائیکورٹ میں خواجہ سراؤں کی انتخابات میں حصہ لینے سےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مانتے ہیں آپ کو ڈی گریڈ کیا گیا ہے مگر  آپ باآسانی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ مزید دستاویزات لے کر آئیں،ہم  حکم جاری کریں گے۔

سندھ ہائیکورٹ میں خواجہ سراؤں کی عام انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ خواجہ سراؤں نے موقف اختیار کیاکہ ان کےساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے، انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

جسٹس منیب اخترنے ریمارکس دئے کہ  مانتے ہیں آپ کو ڈی گریڈ کیا گیا۔آپ کو فارم بھرنے سے کس نے روکاہے ۔ آپ ٹرانزجنڈر لکھ کر فارم بھریں ، الیکشن فارم میں آپ کےلئے الگ خانہ بنانے کی ضرورت نہیں ، آپ باآسانی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہے۔

وکیل صفائی نے کہاکہ خواجہ سراوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے الگ جگہ فراہم کی جائے۔ عدالت نےکہاکہ آپ مزید دستاویزات لے کر آئے حکم جاری کریں گے۔