Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع
June 27, 2019
لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر دی۔ پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعدرفیق قومی اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ روزکی توسیع کر دی گئی۔ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سلمان رفیق کو کیمپ جیل سے احتساب عدالت میں پیشی کے لئے لایاگیا ، خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے اسلام آباد میں موجودگی کے باعث پیش نہیں ہوئے ۔ خواجہ سعد رفیق کی پیشی کے نہ آنے کے متعلق جیل انتظامیہ کی جانب سے درخواست جمع کروا دی گئی ۔ عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ روزکی توسیع کر دی۔ عدالت کے باہر خواجہ سلمان رفیق کی میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ حکمرانوں نے معیشت کی حالت بہت خراب کردی ہے۔ کیس کی سماعت کے بعدخواجہ سلمان رفیق کو واپس کیمپ جیل لے جایاگیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔