Saturday, April 13, 2024

خواجہ برادران موٹرسائیکل چلاتے تھے،اب اربوں کے مالک ہیں ،فیاض الحسن چوہان

خواجہ برادران موٹرسائیکل چلاتے تھے،اب اربوں کے مالک ہیں ،فیاض الحسن چوہان
December 12, 2018
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خواجہ برادران موٹرسائیکل چلایا کرتے تھے اب اربوں روپے کے مالک بن بیٹھے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خواجہ برادران نے جس طریقے سے خریدوفروخت کی سب جانتے ہیں ، جس جرات، ہمت کے ساتھ لوٹ مار کی اب اسی جرات، ہمت کے ساتھ حساب دیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  کرپٹ افراد کو ہاتھ ڈالیں تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں،بھاگنے والے کا نہیں۔