Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خواجہ آصف کیساتھ جو ہوا ان کے سیاسی اعمال کا انتیجہ ہے ، فردوس عاشق،عثمان ڈار

خواجہ آصف کیساتھ جو ہوا ان کے سیاسی اعمال کا انتیجہ ہے ، فردوس عاشق،عثمان ڈار
March 11, 2018

سیالکوٹ ( 92 نیوز ) خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینکے جانے کے معاملے پر رہنما تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان اور  عثمان ڈار نے رد عمل دیا ہے ۔

عثمان ڈار  نے کہا کہ خواجہ آصف کے ساتھ جو ہوا،وہ ان کے اپنے سیاسی اعمال کا نتیجہ ہے،واقعہ کو سیاسی مخالفین کے سر ڈالنا ڈھٹائی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ  سیاہی ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں پھینکی گئی ،مجرم بھی اپنی صفوں میں تلاش کریں

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ،لیڈر فاؤل کھیلے گا تو عوام خود انتقام لیں گے۔