Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خواجہ اظہار الحسن اور نامزدمیئرکراچی وسیم اختر کا پارکوں اور کچرہ کنڈیوں کا دورہ

خواجہ اظہار الحسن اور نامزدمیئرکراچی وسیم اختر کا پارکوں اور کچرہ کنڈیوں کا دورہ
February 11, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرا نے کراچی کے پارکوں اور کچرہ کنڈیوں کا دورہ کیا اور سندھ حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کےمطابق  سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار شہر کے پوش علاقوں میں کچرہ کھلے گٹر اور اجڑے پارکوں کی صورت حال دیکھ کر برہم ہوگئے ۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ، نامزد میئروسیم اختر، نامزد ڈپٹی مئیرارشد وہرا کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا وفد جھیل پارک پہنچا تو چائنہ کٹنگ دیکھ کر خوب ناراضی کا اظہار کیا کھلے گٹر دیکھے تو چاروں شخصیات بیٹھ گئیں۔ نامزد مئیر وسیم اختر بولے کراچی کو موہن جو دڑو بنا دیا گیا ہےنامزد ڈپٹی مئیر کراچی ارشد عبداللہ وہرا بھی مئیر کے اختیارات کا رونا روتے نظر آئے بولے سندھ حکومت نے مفاہمت کی نئی پالیسی ڈھونڈی ہے وہ شہریوں کو دیہاتوں کے برابر کردے گی۔ ایم کیو ایم کے تینوں رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ جھیل پارک میں تعمیرات نہ رکیں تو طاقت کے بل بوتے پر خود روکیں گے۔