Monday, October 3, 2022

خواجہ آصف کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور میں پیشی

خواجہ آصف کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور میں پیشی
 لاہور (92 نیوز) خواجہ آصف کی نیب لاہور میں پیشی ہو گئی۔ ن لیگی رہنما کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا گیا۔ خواجہ آصف پر موجودہ اراضی سے زیادہ زمین بیچنے کا الزام ہے۔ لیگی رہنما 3 جولائی کو بھی نیب لاہور میں پیش ہوئے تھے ۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جوابات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما پرہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کا الزام ہے،نیب نے خواجہ آصف سے ان کی اور اہلخانہ کی جانب سے سوسائٹی میں کی گئی انویسٹمنٹ سے متعلق سوالات تیار کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی طور پر فروخت کی۔ ذرائع نے بتایا خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی سوسائٹی کو زمین فروخت ہی نہیں کی ۔ اس کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کی اہلیہ اور صاحبزادہ بھی شامل ہیں۔