Monday, December 11, 2023

خواجہ آصف کی نااہلی کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دینےکی سفارش

خواجہ آصف کی نااہلی کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دینےکی سفارش
September 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے معاملہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ کی تشکیل کےلئے چیف جسٹس انور خان کو سفارش کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ جو جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں الیکشن لاءاور آئینی نقطے اٹھائے گئے ہیں۔ چیف جسٹس انور خان کاسی کیس کی سماعت کےلئے لارجر بنچ تشکیل دیں۔

حکم نامے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ عثمان ڈار کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے۔ چیف جسٹس اس درخواست پر مناسب حکم جاری کرینگے۔