Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خواجہ آصف کیخلاف پی ٹی آئی درخواست پر نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے: عمران خان

خواجہ آصف کیخلاف پی ٹی آئی درخواست پر نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے: عمران خان
February 28, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے قوم عدلیہ کے بعد احتساب کے ادارے کی طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے نیب جلد وزیر خارجہ کے خلاف کاروائی کا آغاز کرے گی۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف نیب میں کاروائی کا معاملہ، عمران خان کی پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی۔

نیب کی جانب سے پی ٹی آئی درخواست پر پیش رفت نہ ہونے پر عمران خان کا اظہار تشویش۔ عثمان ڈار کو پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ چیئر مین نیب سے ملاقات کرنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کا کہنا تھا وزیر خارجہ کے خلاف نا قابل تردید ثبوت ریکارڈ پر لا چکے ہیں۔ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔ نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

عثمان ڈار وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کی بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ثبوت فراہم کر سکتے ہیں۔ قوم عدلیہ کے بعد احتساب کے ادارے کی طرف دیکھ رہی ہے۔