خواجہ آصف کو نیب راولپنڈی نے 9 اپریل کو طلب کرلیا

راولپنڈی ( 92 نیوز) نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو 9 اپریل کو طلب کر لیا ، نیب نے خواجہ آصف کو دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے ، نیب نے خواجہ آصف کو یکم اپریل کو بھی طلب کیا تھا ۔
نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خواجہ آصف کا بیان ریکارڈ کرے گی ۔
نیب راولپنڈی نے خواجہ آصف کو دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے ، نیب نے خواجہ آصف کو یکم اپریل کو بھی طلب کیا تھا ، خواجہ آصف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے ۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا ، انہیں لندن جانے سے بھی روک دیا گیا ۔
مفتاح اسماعیل نے آج کراچی سے لندن روانہ ہونا تھا ، متعلقہ حکام نے مفتاح اسماعیل کو نام سٹاپ لسٹ میں ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا۔