خواجہ آصف تاحیات نا اہل ، سیالکوٹ میں کھلاڑیوں کا جشن ، بھنگڑے
سیالکوٹ ( 92 نیوز ) خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑیوں نے جشن منایا ، بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کے ہمراہ بھنگڑا ڈالا اور مٹھائی تقسیم کی ۔ کھلاڑیوں کی جانب سے سیالکوٹ میں تین روز تک یوم نجات اور جشن منانے کا اعلان کیا گیا۔