Sunday, September 15, 2024

خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور،اعتراضات مستردکردیئے گئے

خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور،اعتراضات مستردکردیئے گئے
June 18, 2018
سیالکوٹ ( 92 نیوز) این اے 73 سیالکوٹ  میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ محمد آصف اور پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار میں  قومی اسمبلی کی نشست کیلئے مقابلہ ہوگا۔ ریٹرننگ افسر نے سابق وزیر خارجہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ۔ ریٹرننگ آفسر محمد زاہد غزنوی نے دونوں امیدواروں پر لگائے اعتراضات مسترد کر کے دونوں کو الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا ہے۔