Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور کے نجی سکول میں تقریب

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور کے نجی سکول میں تقریب
April 9, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور کے نجی سکول میں تقریب ہوئی  جس میں عورت کے معاشرے میں کردار اور اہمیت کو اجاگرکیا گیا۔ تقریب میں مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبا ء اور اساتذہ نے بھی شرکت کی اور معاشرے میں خواتین کی اہمیت پر تقاریر کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کرن ڈار نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،،جبکہ خواتین کوبھی اپنی اہمیت منوانے کیلئے تعلیم کوہتھیار بنانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں عورت کو وہ مقام نہیں دیا جاتا جس کی وہ حقدار ہے۔ اس حوالے سے معاشرے میں آگاہی کےلئے اس طرح کی تقاریب اور سیمینارز کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے نغمے اورٹیبلو پیش کیے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔