Thursday, September 29, 2022

خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناگالینڈ کی ٹیم صرف دو رنز پر آؤٹ

خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناگالینڈ کی ٹیم صرف دو رنز پر آؤٹ

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں جاری انڈرنائنٹین خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک انوکھا ہی ریکارڈ بن گیا، ناگالینڈ کی پوری ٹیم صرف دو رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے لیکن 50 اوورز میں صرف 2 رنز پر ہی ساری ٹیم آؤٹ ہونے کا یہ انوکھا واقعہ ہے۔ ایک کھلاڑی نے1رن بنایا جبکہ وائیڈ بال پر دوسرا رن ملا۔

ناگالینڈ کی ٹیم نے 17 اوورز تک بیٹنگ کرنے کے باوجود صرف 2 رنز ہی بنائے ، ناگالینڈ کے دس کھلاڑی ڈ بل فگر میں داخل نہ ہو پائیں، مخالف ٹیم نےپہلی بال پر ہدف حاصل کرلیا۔