Friday, September 30, 2022

خواتین پولیس کو جدید تربیت فراہم کی گئی ہے: آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا

خواتین پولیس کو جدید تربیت فراہم کی گئی ہے: آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا
لاہور (92نیوز) چوہنگ پولیس ٹریننگ سکول میں پاسنگ آوٹ کی تقریب میں پنجاب کے بیس اضلاع سے تعلق رکھنے والی پانچ سو چار خواتین اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پریڈ کے موقع پر خواتین پولیس نے عملی تربیت کا مظاہرہ بھی کیا اور اس عزم کا اظہارکیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور جرائم کو کنٹرول کرنے میںاپنا بھر پور کردار ادا کریں گی اور کسی طور بھی مرد اہلکاروں سے پیچھے نہیں رہیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ خواتین پولیس اہلکاروں کو موجودہ حالات کے مطابق جدید تربیت فراہم کی گئی ہے۔ پاسنگ آوٹ تقریب کے آخر میں دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اہلکاروں میں شیلڈ تقسیم کی گئی اور انعامات سے نوازا گیا۔