Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خنجراب پامیر فیسٹیول : چینی گلوکار نے پاکستانی نغمے گا کر میلہ لوٹ لیا

 خنجراب پامیر فیسٹیول : چینی گلوکار نے پاکستانی نغمے گا کر میلہ لوٹ لیا
August 29, 2015
گلگت (92نیوز) گلگت ہنزہ نگر میں خنجراب کے مقام پر پاک چین ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے خنجراب پامیر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ میلے کی افتتاحی تقریب سطح سمندر سے چھ ہزار فٹ بلندی پر واقع خنجراب کے مقام پر ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان تھے جبکہ کاشغر کے ڈپٹی کمشنر محمد امین بھی شریک ہوئے۔ میلے میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ چین کے گلوکار نے اردو زبان میں پاکستانی قومی نغمے گا کر میلہ لوٹ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر جنگلات و ماحولیات گلگت بلتستان محمد وکیل تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں پاک چین دوستی کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ دو روزہ ثقافتی میلہ ختم تو ہو گیا مگر علاقے میں ثقافتی رنگ بکھیر گیا۔