Sunday, September 25, 2022

خناق سے بچوں کی ہلاکت ،انکوائری کمیٹی قائم

خناق سے بچوں کی ہلاکت ،انکوائری کمیٹی قائم
لاہور(92نیوز)خناق سےبچوں کی ہلاکت پرسیکرٹری صحت پنجاب نے انکوائری کمیٹی  قائم کردی،کمیٹی بچوں کی ہلاکت کی وجوہات کا سراغ بھی لگائے گی ۔ تفصیلات کےمطابق خناق سےچلڈرن ہسپتال میں دوبچوں کی ہلاکت کےواقعہ پرسیکرٹری صحت نےنوٹس لیتےہوئےوائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرفیصل مسعود کی سربراہی مییں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے ۔ کمیٹی نہ صرف ہلاکتوں کی وجوہات کاپتہ چلائےگی بلکہ بچوں کو دی جانیوالی طبی امداد کا بھی معائنہ کرے گی ۔ ترجمان محکمہ صحت کےمطابق کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کر کے 24 گھنٹوں میں رپورٹ کرے گی ۔