Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خلیفہ دوم حضرت عمر ؓ کا یوم شہادت آج ہے

خلیفہ دوم حضرت عمر ؓ کا یوم شہادت آج ہے
October 15, 2015
لاہور (92نیوز) خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت آج ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں اسلامی سلطنت کواٹھائیس لاکھ مربع میل تک پھیلایا۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا شجرہ نسب نویں پشت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے۔ آپ کا شمار السابقون الاولون یعنی سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والوں اور عشرہ مبشرہ صحابہ کرام میں ہوتا ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ایک بہادر سپاہی، نڈر مجاہد ، عدل وانصاف کے پیکر اور عظیم منتظم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اس راستے پر شیطان ہرگز نہیں چلتا جس راستے پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ چلتے ہیں۔ آپ کی صاحبزادی حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں۔ اس نسبت سے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سسر رسول کہلائے۔ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو وہ حضرت عمر ہوتے۔ اپنے دورِ خلافت میں آپ نے اٹھائیس لاکھ مربع میل تک اسلامی سلطنت کو پھیلایا۔ آپ کا دور خلافت راشدہ کا شاندار ترین دور ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔