Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خلع کا دعویٰ: فیملی کورٹ نے حمیراارشد کے شوہر احمدبٹ کو نوٹس جاری کر دیئے، شوہر تشدد کرتا ہے، ساتھ نہیں رہنا چاہتی: گلوکارہ کا موقف

خلع کا دعویٰ: فیملی کورٹ نے حمیراارشد کے شوہر احمدبٹ کو نوٹس جاری کر دیئے، شوہر تشدد کرتا ہے، ساتھ نہیں رہنا چاہتی: گلوکارہ کا موقف
May 11, 2015
لاہور (92نیوز) گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر احمدبٹ پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے فیملی کورٹ میں دعویٰ دائر کیا تھا جس پر عدالت نے شوہر احمد بٹ کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ عدالت میں دائر دعویٰ میں گلوکارہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ شوہر تشدد کرتا ہے، اس کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج لاہور نے گلوکارہ کے خلع کے دعویٰ کو سماعت کیلئے فیملی کورٹ کے جج محمد اسلم کو بھجوا یا جہاں عدالت نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہر احمدبٹ کو نوٹس جاری کر دئیے۔ حمیراارشد نے دعویٰ میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کا شوہر تشدد کرتا ہے اور وہ احمد بٹ کے ساتھ اب مزید نہیں رہنا چاہتیں۔ گلوکارہ نے عدالت سے استدعا کی کہ خلع کے دعویٰ کو منظور کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔ گلورہ حمیرا ارشد نے ماڈل احمد بٹ کے ساتھ گیارہ برس قبل پسند کی شادی کی تھی تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان شدید ناچاقی ہو چکی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔