Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خلائی مخلوق نہیں، غیر ملکی مخلوق اندرونی مافیا سے ملی ہوئی ہے،عمران خان

خلائی مخلوق نہیں، غیر ملکی مخلوق اندرونی مافیا سے ملی ہوئی ہے،عمران خان
July 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں انٹری کے ساتھ ہی کپتان نے دھواں دار اننگز کھیلی اور  مخالفین کے چھکے چھڑادیے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق نہیں، غیر ملکی مخلوق اندرونی مافیا سے ملی ہوئی ہے، پختونخواہ میں مثالی حکومت کی، کوئی ذاتی فیکٹری بنائی نہ قرضہ لیا، جلسے میں اہم انکشاف کروں گا، عمران خان ائر پورٹ سے  نجی ہوٹل پہنچے اور تاجروں سے خطاب میں  کہا اقتدار میں آکر ٹیکس کا نیا نطام  لائیں گے  ،ہم کے پی  کے میں صحت تعلیم   اور پولیس میں بہتر ی  اور خود مختار  لوکل گورنمنٹ کا نظام لائے ۔ عمران خان نے کہا  کے  پی کے میں پانچ  سال تحریک انصاف کی حکومت رہی   ، اس دوران انہوں کسی بینک سے قرضہ لیا نہ کوئی فیکٹری بنائی۔