Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خلائی مخلوق انسانوں کو غلام بنا سکتی ہے: سٹیفن ہاکنگ

خلائی مخلوق انسانوں کو غلام بنا سکتی ہے: سٹیفن ہاکنگ
October 4, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ طبیعات دان سٹیفن ہاکنگ نے کہا ہے کہ اگر خلائی مخلوق نے زمین کا دورہ کیا تو یہاں انسان کا حال وہی ہوگا جیسا کولمبس کے امریکہ دریافت کرنے کے بعد وہاں کے مقامی امریکیوں کا ہوا تھا اور وہ اپنی ہی زمین پر غلام بن گئے۔ مشہور ماہر فلکیات کارل ساگاں نے کہا تھا کہ انسان اس کائنات کا نیا بچہ ہے تاہم کسی چیز کے بارے میں جاننے سے قبل اس کے بارے میں چیخ و پکار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ مشہور برطانوی رصدگاہ یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر کے سائنس دان مارک گیلوے کا کہنا ہے کہ انسان زمین پر سب سے بڑا شکاری ہے جبکہ خلا میں موجود شکاری ہم سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں اور اگر وہ زمین پر آئے تو یہاں انہی کا قبضہ ہوگا۔ سائنس دان کہتے ہیں انسان کو خلائی مخلوق سے محتاط رہنا چاہئے اور تاریخ گواہ ہے جب بھی زیادہ جدید ٹیکنالوجی رکھتی تہذیب کم ترقی یافتہ تہذیب سے ٹکرائی تو کم ترقی یافتہ لوگ شکست کھا گئے۔ ”ڈارک ایکویشن“ نامی تھیوری میں دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ کائنات میں بسنے والی مخلوقات کی تعداد سمندری ریت کے ذروں سے بھی زیادہ ہے تاہم اس مخلوق سے رابطہ نہ ہونا پر اسرار ہے۔ دیکھنا ہے کہ یہ راز کب کھلتا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔