Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خلائی راکٹ ورجن گلیکٹک کی تباہی کی وجہ سامنے آ گئی

خلائی راکٹ ورجن گلیکٹک کی تباہی کی وجہ سامنے آ گئی
July 29, 2015
لاہور (92نیوز) ورجن گلیکٹک نامی خلائی راکٹ کی تباہی کی تحقیقات کرنے والوں نے اس حادثے کی وجہ معاون پائلٹ کی جانب سے بریک کے نظام کو وقت سے پہلے ان لاک کرنا قرار دی ہے۔ امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا ہے کہ بریکوں کا نظام چالو ہونے کے بعد ایرو ڈائنیمک قوت کی وجہ سے خودبخود بریک لگی اور اس کے نتیجے میں انتہائی تیزرفتاری سے سفر کرتا ہوا جہاز ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ ورجن گلیکٹک سپیس شپ دوم نامی خلائی جہاز گزشتہ برس اکتوبر میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے صحرائے موہاوی میں تجرباتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں پائلٹ شدید زخمی اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ این ٹی ایس بی کے سربراہ کرسٹوفر ہارٹ نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کے نتیجے میں مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تحقیقات کے نتیجے میں مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ ورجن نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ تجارتی سطح پر خلائی سفر کا آغاز 2015ءتک کر سکے گی اور اس نے اس سلسلے میں 700 کے قریب مسافروں کی بکنگ بھی کی ہوئی تھی جو اس سفر پر جانا چاہتے ہیں۔ ورجن کے اس تجارتی خلائی سفر کے لیے ہر مسافر نے ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر ادا کرنے ہیں۔