Sunday, November 27, 2022

خلائی دنیا پر بننے والی ہالی ووڈ فلم ”روگ ون-  اے اسٹار وارز اسٹوری“ کا ٹیزر ٹریلر جاری

خلائی دنیا پر بننے والی ہالی ووڈ فلم ”روگ ون-  اے اسٹار وارز اسٹوری“ کا ٹیزر ٹریلر جاری
نیویارک (ویب ڈیسک) خلائی دنیا پر بننے والی ایک اور ہالی ووڈ فلم تہلکہ مچانے کو تیار۔ ایکشن اور ایڈوانچر سے بھرپور فلم ”روگ ون-  اے اسٹار وارز اسٹوری“ کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ایکشن، ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”روگ ون ۔ اے اسٹار وارز اسٹوری“ کی کہانی ڈیتھ اسٹار کے گرد گھومتی ہے۔ باغی فوجی جین اریسو کو ڈیتھ اسٹار کے خفیہ راز چرانے کا مشن سونپا جا تا ہے۔ جین اپنی ملکہ کے حکم پر اس خطرناک سیارے پر پہنچ جاتا ہے جہاں گھمسان کی جنگ ہوتی ہے۔ فلم کی ہدایات گیرتھ ایڈورڈز نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں فیلسٹی جونز، میڈز میکلسن، ایلن ٹوڈک، جینو اولیواور ڈیاگو لیونا شامل ہیں۔ اسٹار وارز فلموں کے مداحوں کو نئی فلم پردہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے سولہ دسمبر تک انتظار کرنا پڑے گا۔