خفیہ دستاویزات کا معاملہ، ڈیوڈ پیٹریاس اعتراف جرم پر آمادہ

ویب ڈیسک - سی آئی کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس اور امریکی محکمہ انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ پیٹریاس اپنی سوانح نگار کو خفیہ دستاویزات تک رسائی کا اعتراف کریں گے۔
ڈیود پیٹریاس اور امریکی محکمہ خارجہ میں پلی بارگین طے پا گئی۔ ڈیوڈ پیٹریاس دو سال پروبیشن پر رہیں گے اور 40ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کریں گے۔ معاہدے سے پیٹریاس تحقیقات اور مقدمہ کی کارروائی سے بچ جائیں گے ۔
معاہدے کے تحت ڈیوڈ پیٹریاس اس بات کا اعتراف کریں گے کہ انہوں نے اہم خفیہ دستاویزات تک اپنی محبوبہ کو رسائی دی تھی۔ پیٹریاس کے اعتراف کے ساتھ ہی اس معاملے کی تحقیقات ختم ہو جائیں گی۔
معاہدے میں پیٹریاس کیلئے دو سال کی پروبیشن اور چالیس ہزار جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ پیٹریاس نے دو ہزار گیارہ سے اپریل دو ہزار تیرہ تک یہ جانتے ہوئے کہ انہیں ایسا کرنے کا اختیار نہیں خفیہ معلومات اور دستاویزات اپنی تحویل میں رکھیں۔
پیٹریاس عراق اور افغان جنگوں میں خدمات انجام دینے کے علاوہ سی آئی اے کے سربراہ بھی رہے لیکن براڈویل سے تعلقات سامنے پر آنے پر مستعفی ہو گئے تھے۔