Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خفیہ ای میلز کے ذریعے بلیک میل کرنیوالے واٹر بورڈ کے افسر حسن اعجاز کاظمی کیخلاف تحقیقات شروع

خفیہ ای میلز کے ذریعے بلیک میل کرنیوالے واٹر بورڈ کے افسر حسن اعجاز کاظمی کیخلاف تحقیقات شروع
August 30, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایف آئی اے نے افسروں کو انٹرنیٹ کے ذریعے دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے والے واٹر بورڈ کے افسر کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی اے نے واٹر بورڈ کے بلیک میلر افسر حسن اعجاز کاظمی کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق حسن اعجاز کاظمی پروموشن سکروٹنی کمیٹی میں موجود افسروں کو خفیہ ای میلز کے ذریعے بلیک میل کر رہا ہے۔ ان پر دھابے جی پمپنگ سٹیشن کی اپ گریڈیشن پروجیکٹ میں سنگین بے قاعدگیوں اور کرپشن کے بھی الزامات ہیں۔ حسن اعجاز کاظمی نے کچھ عرصے قبل بھی واٹر بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر کو ای میل کے ذریعے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس پر ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ انہیں ان کی درخواست پر اس ضمانت کے ساتھ رہائی ملی تھی کہ وہ ایسی کوئی حرکت نہیں کرینگے مگر حسن اعجاز کاظمی کی جانب سے اب بھی اعلیٰ افسروں کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے۔