Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خفیہ ایجنسی کے ریٹائرڈ اعلیٰ افسر کے قتل کا ڈراپ سین ، قاتل بھتیجا گرفتار

خفیہ ایجنسی کے ریٹائرڈ اعلیٰ افسر کے قتل کا ڈراپ سین ، قاتل بھتیجا گرفتار
April 1, 2016
 پشاور(92نیوز)گزشتہ دنوں پشاور میں قتل کئے جانے والے خفیہ ادارے کے ریٹائرڈ اعلی افسر کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، قاتل مقتول کا بھتیجا نکلا۔ تفصیلات کےمطابق خفیہ ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر عبدالطیف کو گزشتہ دنوں حیات آباد پشاور میں قتل کیا گیا۔ قتل کے 9 روز بعد سی ٹی ڈی نے ان کے قاتل کا سراغ لگا لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق عبدالطیف کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا بھتیجا حارث نسیم عرف خالد ہے جو 2009 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا۔  حارث نسیم نے دوستوں کے ساتھ مل کر حیات آباد میں اپنے چچا کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور 22 مارچ کو اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے حارث نسیم کو گرفتار کر لیا جس نے دیگر ساتھیوں کے نام اگل دیے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔