Sunday, September 25, 2022

خطے کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دوستانہ تعلقات وقت کا تقاضا: امریکی صدر باراک اوباما

خطے کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دوستانہ تعلقات وقت کا تقاضا: امریکی صدر باراک اوباما
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو وقت کا تقاضا قرار دے دیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ اس کے فوری آثار نظر نہیں آ رہے۔ اسرائیل کے صدر ریون ریولن کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ خطے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نفرت کی لکیر کا ختم ہونا ضروری ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین خلیج کو کم کرنے سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مدد ملے گی۔ امریکی صدر باراک اوباما اور اسرائیلی صدر کے درمیان یہ ملاقات اوول آفس میں ہوئی۔