Tuesday, September 27, 2022

خطے میں قیام امن کیلئے ’’ باجوہ ڈاکٹرائن ‘‘ کی دنیا بھی معترف

خطے میں قیام امن کیلئے ’’ باجوہ ڈاکٹرائن ‘‘ کی دنیا بھی معترف
لاہور ( 92 نیوز) خطے میں قیام امن کے لئے  دنیا ’’ باجوہ ڈاکٹرائن ‘‘ کی معترف ہے ۔ خود بھارتی آرمی چیف بپن راوت بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کو فالو کرنے لگے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کا بیان ٹویٹر پر شیئر کردیا اور ساتھ ہی کہا کہ  اچھا ہو بھارتی آرمی چیف امن  کیلئے جنرل باجوہ  کا وژن فالو کریں ، ایسا کرنے کیلئے بھارت کو پاکستان دشمنی چھوڑنی ہو گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ خطے میں قیام  امن اور پڑوسی ممالک سے بہترین تعلقات پر زور دیا جس کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے ۔باجوہ ڈاکٹرائن بھی  اقوام عالم کو یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ  پاکستان صرف اور صرف سلامتی کا خواہش مند ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور نے ٹویٹ میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ  لکھا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں وہ پاکستان کے آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں۔ میجر جنرل  آصف غفور نے مزید  لکھا کہ  اچھا ہو اگر بھارتی آرمی چیف علاقائی امن و استحکام کیلئے جنرل باجوہ  کے وژن کو فالو کریں ، اس کیلئے بھارت کو پاکستان دشمنی ان فالو کرنا ہوگی ۔ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ  پاکستان  خطے میں  امن کا  داعی  ہے  لیکن  جب بات  ملکی سلامتی پر آئے تو    پاک فوج کے   بہادر سپوت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔