Friday, September 20, 2024

خطے میں استحکام کیلئے امن عمل کی حمایت کرتے ہیں : امریکہ

خطے میں استحکام کیلئے امن عمل کی حمایت کرتے ہیں : امریکہ
March 5, 2016
کابل (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک راک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سمیت خطے میں استحکام کےلئے امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے افغان ہم منصب اشرف غنی کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس کی۔ دونوں صدور نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ امریکی صدر باراک اوباما نے امن عمل‘ خطے کی سکیورٹی اور پڑوسی ممالک سے تعاون میں افغان صدر اشرف غنی کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر اوباما نے کہاکہ امریکہ افغانستان سمیت خطے میں استحکام کےلئے امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔