Monday, January 30, 2023

خطروں کے کھلاڑی خطرناک ترین چٹان کی صفائی کرنے پہنچ گئے

خطروں کے کھلاڑی خطرناک ترین چٹان کی صفائی کرنے پہنچ گئے
بیجنگ( 92 نیوز) سینٹرل چین کے بلند ترین پہاڑی سلسلے میں 2سو میٹر بلندی پر ہوا میں لٹک کر کلف کی صفائی کرنے میں یہ چینی ورکرز اپنی جان داؤ پر لگا کراپنا فرض پورا کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ رسیوں سے لٹک کر اونچائی سے زمین کی جانب سفر کرتے ہوئے ان خطروں کے کھلاڑیوں نے ایسی مہارت دکھائی کہ کئی بار لینڈ سلائیڈنگ اور پتھروں کے ٹوٹ کر گرنے سے بچ گئے لیکن خوفزدہ نہیں ہوئے اور اپنا کام کامیابی سے مکمل کیا۔