Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خطروں کا کھلاڑی پاکستانی بیک وقت دو جہاز دانتوں سے کھینچنے کا خواہشمند

خطروں کا کھلاڑی پاکستانی بیک وقت دو جہاز دانتوں سے کھینچنے کا خواہشمند
August 1, 2016
اسلام آباد (92نیوز) جذبہ‘ ہمت اورجنون ساتھ مل جائیں تو کوئی چیز ناممکن نہیں ہوتی۔ دنیا میں ایسے دیوانوں کی کمی نہیں جو کچھ بھی کر گزرنے سے ذرا نہیں چوکتے۔ ہم آپ کو ایسے ہی ایک نوجوان سے ملواتے ہیں جو اسٹنٹس کی دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ کا 32 سالہ غلام فاروق شان اسٹنٹس میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہ دانتوں سے ٹنوں وزنی گاڑیاں اور بسیں کھینچ سکتا ہے تو یہی گاڑیاں اپنے سر پر سے بھی گزار سکتا ہے۔ farooq shan اپنے سر سے پتھر توڑنا‘ کیلوں پر لیٹ کر موٹرسائیکلز کو دانتوں کی مدد سے روک لینا بھی اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ اپنے سر پر لوہا رکھ کر اسے کاٹنا‘ کیلوں پر لیٹ کر اپنے پیٹ پر سے گاڑیوں کو گزارنا بھی فارق کے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔ فارق شان پہنچا نائنٹی ٹو نیوز اسلام آباد تو یہاں بھی اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے اور باآسانی گاڑیاں اپنے دانتوں کی مدد سے کھینچتا چلا گیا۔ farooq shan1 فاروق شان کا کہنا ہے کہ حکومت اس کی سرپرستی اور تعاون کرے تو وہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکتا ہے۔ گزشتہ 9 سال سے اسٹنٹس کرتے فاروق شان کو امریکہ گاٹ ٹیلنٹ اور ایشیا گاٹ ٹیلنٹ اور عرب ٹیلنٹ شو سے بھی آفر آئی لیکن ٹکٹ کے پیسے نہ ہونے کے باعث فارق بیرون ملک نہ جا سکا۔ فاروق شان بھارت کے تمام اسٹنٹس مین کو بھی دو بار چیلنج کر چکا ہے۔ فاروق شان نے بتایا کہ اب اس کا نیا خواب بیک وقت دو بڑے ہوائی جہازوں کو دانتوں کی مدد سے کھینچنا ہے جس کے لیے اسے حکومتی مدد درکار ہے۔ فاروق کی اپیل ہے کہ حکومت اور نجی ادارے اس کی مدد کریں تاکہ وہ گینز بک میں نام درج کرا کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکے۔