Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خطرناک کورونا وباء دنیا میں 24 لاکھ 67 ہزار زندگیاں نگل گئی

خطرناک کورونا وباء دنیا میں 24 لاکھ 67 ہزار زندگیاں نگل گئی
February 21, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) خطرناک کورونا وباء دنیا میں 24 لاکھ 67 ہزار زندگیاں نگل گئی۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

امریکا میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہوگئی۔ برازیل میں 2 لاکھ 45 ہزار، میکسیکو میں ایک لاکھ 79 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے۔

جان لیوا وائرس سے بھارت میں ایک لاکھ 56 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 20 ہزار اموات ہوگئیں۔