Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خضدار: ایف سی اسپیشل آپریشنز ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے حوالے سے تقریب

خضدار: ایف سی اسپیشل آپریشنز ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے حوالے سے تقریب
January 24, 2018

خضدار (92 نیوز) خضدار میں فرنٹیئر کور بلوچستان اسپیشل آپریشنزونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایف سی اسپیشل آپریشنز ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں کیڈیٹس نے مختلف حربی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔

مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب میں پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سکیورٹی میں ایف سی کا اہم کردار ہے۔ ایف سی نے خوشحال بلوچستان پروگرام کامیاب بنانےمیں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

تقریب میں آئی جی ایف سی ساؤتھ، سینیئرسول وعسکری حکام اورقبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی ۔۔