کراچی ( 92 نیوز ) سری لنکا میں محصور 30 سےزائد پاکستانیوں کو لیکر خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی ،92 نیوز نے سری لنکا میں پھنسے پاکستانیوں کی آواز ارباب اختیارتک پہنچائی تھی۔
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، سری لنکا میں پھنسے ہوئے 30 سے زائد پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا ، سری لنکن ایئرلائن کی پرواز1185تیس سے زائد پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچی ۔
ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے مسافروں کو سینیٹائز کیا ، سری لنکا سے آنے والے تمام مسافروں کی طبی جانچ ،جدید خودکار اسکینر سے ان کی اسکریننگ کی گئی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کو محکمہ صحت کی ٹیموں کے ذریعے قرنطینہ میں بھیجا جائے گا،خصوصی طیارہ واپسی پر سری لنکن شہریوں کو لیکر روانہ ہوگا۔