Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خشک سردی !!! آم کے درختوں کی پتے اور شاخیں سوکھ گئیں‘ پیداوار میں کمی کا خدشہ

خشک سردی !!! آم کے درختوں کی پتے اور شاخیں سوکھ گئیں‘ پیداوار میں کمی کا خدشہ
January 9, 2016
ملتان (92نیوز) پھلوں میں بادشاہ کی حیثیت رکھنے والا آم بھی خشک سردی اور کورے کا شکار ہو گیا۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے درختوں کے پتے اور شاخیں بھی سوکھ چکی ہیں جس کے باعث رواں سال آم کی پیداوار میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی حالیہ سردی اور کورے کی لہر نے آم کے باغات کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے جبکہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے درختوں کے پتے اور شاخیں بھی سوکھ چکی ہیں۔ خشک سردی سے آم کے درختوں پر لگا بور بھی شدید متاثر ہو رہا ہے لیکن نقصان سے بچاو¿ کےلئے محکمہ زراعت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے باغبانوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بارشیں نہ ہونے کے باعث آم کے باغبان پریشان ہیں اور انکا کہنا ہے کہ رواں برس آم کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔