Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی صحافی خشوگی کیس میں سعودی حکومت تعاون کرے، ترک وزیر خارجہ

سعودی صحافی خشوگی کیس میں سعودی حکومت تعاون کرے، ترک وزیر خارجہ
October 14, 2018
لندن (92 نیوز) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہا سعودی صحافی کے کیس میں سعودی حکومت تعاون کرے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں مولود چاوش اوگلو کا کہنا تھا کہ خشوگی کیس میں سعودی حکومت کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا۔ سعودی حکومت معاملات میں تعاون کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک حکام کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے تک رسائی بھی دی جائے تاکہ معاملے کی مثبت طریقے سے تحقیقات کی جائیں۔ سعودی صحافی دو اکتوبر سے لاپتہ ہیں جبکہ ترک حکام کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہیں قتل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔