Wednesday, December 7, 2022

خشوگی قتل بارے سی آئی اے کی رپورٹ مشکوک ہے ، شہزادہ ترکی الفیصل

خشوگی قتل بارے سی آئی اے کی رپورٹ مشکوک ہے ، شہزادہ ترکی الفیصل
ریاض ( 92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کےقتل پر سینئر سعودی شہزادے تركی الفيصل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  سی آئی اے کی رپورٹ مشکوک ہے ۔ ترک میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں مبینہ طور پر قتل ہونے والے جمال خشوگی کے قتل کے بارے میں سعودی عرب کے سینئر شہزادے ترکی الفیصل نے کہا کہ  جمال خشوگی کے قتل بارے سی آئی اے کی رپورٹ شکوک و شبہات سے بھرپور ہے۔ شہزادہ تركی الفيصل کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کی رپورٹس سچائی اور  درستگی کے اعلیٰ معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ عراق میں کیمیکل ہتھیاروں کی موجودگی سے متعلق ایجنسی کی رپورٹس اسکی حقیقت کو ظاہر کرتی ہیں ۔