Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خسارے میں ڈوبی پاکستان سٹیل ملز سندھ کو دینے کی تیاریاں

خسارے میں ڈوبی پاکستان سٹیل ملز سندھ کو دینے کی تیاریاں
October 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کو سندھ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہوا۔ مشیر نجکاری محمد زبیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ نے پاکستان سٹیل ملز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ سندھ کی خواہش کے مطابق یہ فیصلہ کیا جانا مناسب ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کو تمام اثاثوں اور واجبات کے ساتھ سندھ کے حوالے کیا جائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز پر اس وقت 120 ارب روپے کے قرضے ہیں جبکہ پاکستان سٹیل ملز کو 135 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ سٹیل ملز کے ملازمین کی تعداد 15 ہزار ہے۔ مل کے پلانٹ اور زمین کا کل رقبہ 19 ہزار ایکڑ ہے۔ سٹیل ملز کے ملازمین کو ہر ماہ 48 کروڑ روپے کی تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔ نجکاری کمیشن نے پاکستان سٹیل ملز کو صوبہ سندھ کے حوالے کرنے کی پیشکش سے پہلے چین میں روڈ شوز کیے ہیں جبکہ ترکی اور روس نے بھی سٹیل ملز کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 74 فیصد حصص کی نجکاری کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔