Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خسارے میں ڈوبی قومی ایئرلائن نے 44لاکھ روپے میں وکیل کر لیا

خسارے میں ڈوبی قومی ایئرلائن نے 44لاکھ روپے میں وکیل کر لیا
August 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ایک جانب اربوں روپے خسارے میں ڈوبی ہوئی ہے  لیکن سپریم کورٹ میں مقدمات کا دفاع کرنے کیلئے نعیم بخاری کو 44 لاکھ روپے میں وکیل کرلیا ۔ باکمال لوگوں نے حیران کُن فیصلہ کرتے ہوئے  ائیرلائن کو خسارے سے نکالنے کی بجائے مقدمات کیلئے انتہائی تگڑا وکیل کرلیا  ، نعیم بخاری سپریم کورٹ میں قومی ایئرلائن کے 3 مقدمات میں دفاع کریں گے ۔ نعیم بخاری  پی آئی اے اثاثوں کی کم قیمت میں فروخت، طیارے میں نانگا پربت کا دورہ اور قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویر سے متعلق کیس بھی لڑیں گے۔