خراب موسم کی وجہ سے نوازشریف کی لینڈنگ کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے

لاہور (92 نیوز) نوازشریف کی وطن واپسی مہم میں موسم غیرمعمولی اہمیت اختیار کر گیا۔ خراب موسم کی وجہ سے نوازشریف کی لینڈنگ کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے۔نوازشریف اور مریم نواز گرفتاری دینے لاہورپہنچ رہے ہیں مگرموسم کی خرابی بھی آڑے آرہی ہے۔
نوازشریف کے طیارے کی لینڈنگ کے وقت لاہورمیں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے لینڈنگ کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے۔خراب موسم کی وجہ سے نوازشریف کو لاہور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی لے جانے میں بھی مشکل پیش آسکتی ہے۔
لاہور میں جاری وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔شیڈول کے مطابق نوازشریف کا طیارہ شام چھ بج کر پینتالیس منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔