Thursday, September 29, 2022

خراب موسم، وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی منسوخ

خراب موسم، وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی منسوخ
اسلام آباد (92 نیوز) خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی منسوخ کردیا گیا۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل فلائی اوورز اور 2 شاہراہوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم  منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے۔ اس سے قبل وزیرا عظم نے دورہ کراچی پر گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات اور وفاق کی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔