Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خراب موسم  ،عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان منسوخ

خراب موسم  ،عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان منسوخ
May 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)موسم کی خرابی کی وجہ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے ایک بار پھر گلگت بلتستان کا دورہ منسوخ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث ایک مرتبہ پھر دورہ گلگت بلتستان منسوخ کر دیا ۔ ترجمان تحریک انصاف  کے مطابق عمران خان نے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے گلگت بلتستان جانا تھا لیکن  موسم کی خرابی کے باعث گلگت کی پرواز منسوخ  ہو گئی جس کے باعث عمران خان کا دورہ منسوخ ہو گیا۔ عمران خان نے آج اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنا تھا ریہام خان،جہانگیر ترین اورفیصل جاوید خان کوبھی عمران خان کے ہمراہ جانا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔