Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خرابی طبیعت یا کچھ اور ، وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی

خرابی طبیعت یا کچھ اور ، وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی
July 23, 2017

اسلام آباد(92نیوز)خرابی طبیعت یا کچھ اور؟ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آج منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس کل تک ملتوی کر دی ۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ کی کمر میں درد ہے اورڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے.

تفصیلات کےمطابق پانامہ کیس کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان  کی خاموشی کے بارے میں میڈیا طرح طرح کی قیاس آرائیاں کررہا ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اتوار کے روز پریس کانفرنس کرنی تھی جوکل تک ملتوی کردی گئی ہے۔  ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ  وزیرداخلہ چوہدری نثار کی کمر میں شدید درد ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام  کا مشورہ دیا ہے ۔ ان کی  آج ملتوی کی جانے والی پریس کانفرنس کل بروز سوموار پانچ بجے منعقد کی جائے گی۔ ترجمان نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ  اس حوالے سے قیاس آرائی سے گریز کیا جائے اور اسکو کوئی اور معنی نہ پہنائے جائیں۔ پریس کانفرنس ملتوی ہونے کی وجہ محض ناسازطبیعت ہے۔۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان پانامہ کیس میں حکومتی حکمت  عملی اور وزرا کی بیان بازی سے سخت نالاں ہیں۔