Tuesday, February 7, 2023

خدیجہ قتل کیس ، بچی کے والد کا پولیس پر عدم اطمینان کااظہار

خدیجہ قتل کیس ، بچی کے والد کا پولیس پر عدم اطمینان کااظہار
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں 8 سالہ خدیجہ کے قتل کیس میں  بچی کے والد نے پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ خدیجہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم فرحان کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ [caption id="attachment_224635" align="alignnone" width="442"] خدیجہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم فرحان[/caption] بچی کے والد کا کہنا تھ اکہ ملزم نے اپنے بیان میں زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا تھا۔رپورٹ میں ان کی بیٹی کے جسم پر صرف ملزم فرحان کے ناخن کے نشان کا زکر ہےکیس کو خراب کیا جارہا ہےپولیس کو تاحال نہیں پتہ کہ زیادتی میں تیسرا شخص کون ملوث ہے مقتولہ کے والد نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ. وہ انہیں انصاف دلوائیں. [caption id="attachment_224636" align="alignnone" width="500"] زیادتی کےبعد قتل ہونیوالی خدیجہ کا والد[/caption]