Thursday, December 1, 2022

خدمات پر سیلز ٹیکس : آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سندھ بھر میں تیل کی سپلائی روک دی

خدمات پر سیلز ٹیکس : آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سندھ بھر میں تیل کی سپلائی روک دی
کراچی(92نیوز)آئل ٹینکرکنٹریکٹرزایسوسی ایشن نےخدمات پرسیلزٹیکس کےخلاف ہڑتال کرتےہوئےپٹرول،ڈیزل اورفرنس آئل کی سپلائی روک دی۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرکنٹریکٹرزایسوسی ایشن نےسندھ حکومت کی جانب سےخدمات پرسیلزٹیکس عائدکرنےکےخلاف ہڑتال کردی اورپٹرول،ڈیزل اورفرنس آئل کی سپلائی بندکردی۔ آئل ٹینکرکنٹریکٹرزایسوسی ایشن کےسینئرایگزیکٹیوسلیمان ترین کاکہناتھاکہ حکومت سندھ نےیقین دہانی کرائی تھی کہ خدمات پرسیلزٹیکس نہیں لگایاجائےگا،بجٹ میں خدمات پرچھ فیصد ٹیکس عائدکردیا گیا۔ ان کاکہناتھا کہ آج سےفلیٹ میں موجود چھ ہزارٹینکرزکھڑے کردیےگئےہیں،سندھ حکومت نےسیلزٹیکس واپس نہ لیاتوہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رہےگی۔