Tuesday, October 4, 2022

ختم نبوت کی وجہ سے ن لیگ کیخلاف لوگ سڑکوں پر ہیں، عمران خان

ختم نبوت کی وجہ سے ن لیگ کیخلاف لوگ سڑکوں پر ہیں، عمران خان

شیخوپورہ ( 92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ کی وجہ سے ن لیگ کیخلاف لوگ سڑکوں پر ہیں ۔ ن لیگ منافقت کر رہی ہے یہاں کہتی ہے پی ٹی آئی یہودی لابی ہے ۔امریکہ کو کہتے ہیں عمران خان دینی جماعتوں کے ساتھ ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ منافقت کررہی ہے، یہاں کہتے ہیں تحریک انصاف یہودی لابی ہیں ، امریکا کو ہیں عمران خان دینی جماعتوں کے ساتھ ہے ۔ حکمرانوں نے مغربی لابی کو خوش کرنے کیلئے کوشش کی جو پکڑی گئی
۔
عمران خان نے مزید کہا کہ خواجہ آصف امریکا میں کہتے کہ ن لیگ لبرل اور تحریک انصاف دینی جماعتوں کے ساتھ ہے جبکہ جمائما خان کو نواز شریف ، شہباز شریف نے کہا کہ یہودی لابی کی ایجنٹ ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ ڈی سی شیخوپورہ نے ہمیں اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ ڈی سی شیخوپورہ مرنے کے بعد تم نے اللہ کو جواب دینا ہے یا شہباز شریف کو ؟ ۔