Sunday, September 25, 2022

ختم نبوت کی حفاظت کیلئے ڈٹے ہیں، خادم حسین رضوی

ختم نبوت کی حفاظت کیلئے ڈٹے ہیں، خادم حسین رضوی

لاہور ( 92 نیوز ) 92نیوز کے پروگرام نیوز ایٹ فائیو میں گفتگوکرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی،علامہ طاہر اشرفی اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ نےحکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کے معاملے پر ن لیگ کی حکومت اور قیادت کی دوغلی پالیسی کو بھی بے نقاب کیا ۔
علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کی حفاظت کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں ۔ زاہد حامد ہو یا کوئی اور ذمے دار کو سامنے لایا جائے ۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اپنی حکومت بچانی ہو تو پرویز رشید اور طارق فاطمی کو فارغ کر دیا جاتا ہے ۔ تحفظ ختم نبوت کیلئے آواز اٹھانے والوں پرلاٹھی چارج کیا جارہا ہے۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دین کی بقاء کا مسئلہ ہے ۔ یہ معاملہ سامنے آئے گا اور کوئی مائی کا لعل نہیں روک سکتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جوجو قصور وار ہے اسے سزا ملے گی ۔ رب جس کو گمراہ کردے اس کو ہدایت نہیں ملتی ۔